بھینسہ میں آج صبح 6 تا شام 6 بجے تک بازار کھلے رہیں گے : پولیس

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ : بھینسہ پولیس نے شہر اور اطراف و اکناف کی عوام کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ آج بتاریخ 28اکٹوبر بروز جمعرات بھینسہ میں اشیائے ضروریہ کی خررید و فروخت کیلئے بازار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بحال رہے گا ۔

عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت: ایڈیشنل کلکٹر
پداپلی۔ عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر پداپلی لکشمی نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بروز پیر 25 اکتوبر ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے اپنے چیمبر میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوام کے مسائل کی بغور سماعت کرتے ہوئے ان سے درخواستیں قبول کیں ۔ عوام سے موصول شدہ درخواستوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے انھوں نے متعلقہ عہدیداران کو ان کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت دی۔