بھینسہ : یوم آزادی تقاریب کورونا وباء کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیرکے ساتھ سادگی سے مناتے ہوئے تمام سرکاری، غیرسرکاری دفاترجنمیں جونیرسیول کورٹ میں جج ایشوریہ ، آرڈی او دفترمیں آرڈی اوای راجو، تحصیل دفترمیں تحصیلدار نرسیا ، بلدیہ نائب صدرنشین، زرعی مارکٹ کمیٹی دفتر میں صدرنشین جی رکمنی گوڑ، پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی نرسنگ راؤ،گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرکاشی ناتھ کے علاوہ سیاسی دفاترجن میں ٹی آرایس پارٹی دفتر پر ٹاؤن صدرکرشنا اس موقع پررکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی ودیگر موجود تھے ۔کانگریس پارٹی دفتر میں ٹاؤن صدرسرنیواس کے علاوہ مولانا آزاد چوک ، ٹیپوسلطان چوک ودیگرچوراہوں اوردینی مدارس جنمیں دارالعلوم جامعہ عربیہ میں مولانا رفیق احمد ، ادارہ انفع المدارس میں مفتی شہبازنواز قاسمی نے قومی پرچم کشائی انجام دیتے ہوئے قومی ترانے پڑھے گئے اورپولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔