بھینسہ 23/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس شہدا ہفتہ روزہ تقاریب کے تحت بھینسہ پولیس کی جانب سے ضلع نرمل ایس پی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی ہدایت پر گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے بلڈ سنٹر میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں بھینسہ ایڈیشنل ایس پی اویناش کمار آئی پی ایس کے ٹاؤن سی آئی گوپی ناتھ ، رورل سی آئی نائیلو ، سب انسپکٹر پردیپ کمار و دیگر پولیس عملہ اور عوام نے خون کا عطیہ دیا اس موقع پر گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل ڈاکٹر کاشی ناتھ ، ڈاکٹر انیل کمار کے علاوہ سب انسپکٹر محمد غوث ، ہمارا سہارا یوتھ ریاستی صدر قاضی ایوب احمد اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔