بھینسہ میں زرعی اراضی رجسٹریشن کے دفتر کا افتتاح

   

بھینسہ۔بھینسہ تحصیل دفتر میں آرڈی او ای راجو نے دھرانی پورٹل کے تحت زرعی اراضیات رجسٹریشن کیلئے جوائنٹ رجسٹرار دفترکارسمی افتتاح انجام دیا اس افتتاحی تقریب میں تحصیلدار نرسیاء،ڈپٹی تحصیلداررامچندر، آرآئی روی، سرویر گبّرسنگھ ،آپریٹرپرشانت ودیگرموجودتھے اس موقع پرتحصیلدارنرسیاء نے بتایاکہ تمام زرعی اراضیات کی تفصیلات کوصاف وشفاف اورباقاعدہ بنانے کیلئے حکومت تلنگانہ نے رجسٹریشن کاعمل شروع کرتے ہوئے تحصیلداروں کو جوائنٹ رجسٹرار کے اختیارات فراہم کیئے ہیں انھوں نے بھینسہ منڈل کے تمام زرعی اراضیات مالکین کواطلاع دیتے ہوئے کہاکہ اپنی زرعی اراضیات کا رجسٹریشن اورموٹیشن کروانے کیلیئے آن لائن کے ذریعہ رقمی چالان کی ادائیگی اورسلاٹ بْکننگ(مقررہ تاریخ) کے بعد مذکورہ دفتر میں رجسٹریشن کیلیئے پٹہ پاس بْک ،آدھارکارڈ،افرادخاندان کی تفصیلات ،دوگواہ کے ذریعہ اپنی زرعی اراضی کے رجسٹریشن کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرے۔اس موقع پرنمائندہ ایم پی پی سولنکی بھیم راؤ ،کرشناٹی ٹاؤن صدر، رامو کیعلاوہ دیگرموجودتھے اس موقع پرمذکورہ ٹی آرایس قائدین نے مذکورہ اسکیم کوکاشتاروں کی زرعی اراضی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت تلنگانہ کا ایک تاریخی و بہترین اقدام قراردیا۔