بھینسہ میں زرعی بل کے خلاف دستخطی مہم

   

بھینسہ ۔بھینسہ ڈیویزن کے کوبیر میں کانگریس ضلعی صدرپی راماراؤ پٹیل نے مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیئے گئیکسان بل کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی صدرسونیا گاندھی کی ہدایت پر مرکزی حکومت کے کسان مخلالف بل کے خلاف کسانوں کے دستخط حاصل کیئے اوربارش کے سبب فصلوں کی تباہی سے متاثرہ کاشتکاروں کا سروے کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور کسانوں کی امداد کیلئے حکومت سے مطالبات کرنے کاتیقن دیااورکسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں ریاستی اورمرکزی حکومتوں کومکمل ناکام قراردیتے ہوئے کسان برادری کی ترقی صرف کانگریس دور حکومت میں ہی یقینی قراردیا ۔ اس موقع پر بی وٹھل ، بندیلا شنکر ، ناگیشور ، لکشمن ، کوبیر کانگریس پارٹی صدر سینااتھ ، و دیگر شامل کانگریسی کارکنان کے علاوہ کوبیر اطراف و اکناف کی کسان برادری موجود تھی۔