بھینسہ میں سڑک حادثہ ، نوجوان عالم دین ہلاک

   

بھینسہ /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے جواں سال عالم دین سڑک حادثہ کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ کے عمر فاروق کالونی کنٹہ ایریا سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا محمد رفیق قریشی اشاعتی 39 سال جو پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے اشونی میں لڑکے اور لڑکیوں کی مدرسہ عائشہ صدیقہ تعلیم البنات میں دینی علوم کے زیور سے آراستہ کرتے تھے ۔ مولانا محمد رفیق قریشی اشاعتی اپنے ساتھی مولانا محمود کے ہمراہ بذریعہ موٹر سائیکل مدرسہ سے جارہے تھے ۔ اسی اثناء میں قومی شاہراہ پر نریڈی گنڈہ منڈل کے موضع کمپنی کے قریب مخالف سمت سے آرہی موٹر سائیکل سے تصادم ہوگیا ۔ جس میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کرنے کے دوران مولانا محمد رفیق قریشی اشاعتی راستہ مہیں ہی انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد ذوالقار میں قاری یونس سلیمانی ( حمایت نگر ) نے پڑھی اور تدفین آبائی قبرستان دائرہ ذوالفقار میں عمل میں آئی ۔ جلوس جنازہ میں قریشی برادری کے علاوہ مقامی افراد اور تلنگانہ و مہاراشٹرا کے علماء اکرام نے کثیر تعداد میں مسجد ذوالفقار میں منعقد ہوئی ۔ جس میں مولانا ذکی اللہ خان نے خطاب میں مولانا محمد رفیق قریشی اعاتی کی دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسے ناقابل فراموش قرار دیا ۔