بھینسہ ۔عالمی یوم ٹی بی کے پیش نظر بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سے محکمہ صحت کے ذمہ داران جنمیں اربن HEO کلیم الدین اور ولاس کے علاوہ آشاورکرس نے ایک شعور بیداری ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے عوام کو ٹی بی جیسے مہلک مرض کے اثرات جیسے مسلسل بخار ،زکام ،سردرد ،دمہ اور پھیپڑوں میں پانی کا جمع ہونے سے واقف کروایا اور بتایاکہ ٹی بی جیسے مہلک مرض کا تاحال علاج ممکن ہے جسے حکومت نے گورنمنٹ ہاسپٹلوں میں مکمل علاج اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے تاحال کئی زندگیوں کا تحفظ کیا ہے۔ مذکورہ ذمہ داران نے عوام سے کہاکہ ٹی بی مرض سے خوف و گھبرانے کی عصرحاضر میں ضرورت نہیں ہے کیونکہ اسکا مکمل علاج دستیاب ہے اور اس مرض سے متاثرہ افراد اپنے قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹرس سے رجوع ہوکر مکمل علاج کرواتے ہوئے دی گئی ادویات کو پندرہ روز پابندی سے استعمال کرتے ہوئے ٹی بی مرض کا خاتمہ کرتے ہوئے صحت مند زندگی گذاریں مذکورہ ذمہ داران نے عصرحاضر میں عوام کو عالمی وباء کورونا سے محفوظ رہنے کیلیئے تمام احتیاطی تدابیر پر پابندی سے عمل کرنے کی خواہش کی۔
بھینسہ میں 26 مارچ تک دفعہ 144 کی توسیع
بھینسہ ۔بھینسہ تحصیلدار وشمبر نے احکامات جاری کرتے ہوئے بھینسہ فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سیدفعہ 144 کو 24/مارچ سے 26/ مارچ تک کی توسیع کی ہے اور عوام سے اس پر عمل آوری کی اپیل کی جبکہ بھینسہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے دو ہفتے بعد صبح چھ بجے تا شام پانچ بجے اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کیلیئے تمام چھوٹے بڑے تجارتی وکاروباری اداروں کو مکمل طور پر انتظامیہ کی جانب سے بحال کیا جارہاہے اور شام پانچ بجے سے دفعہ 144 پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔
