بھینسہ میں ٹیلرنگ اسناد کی تقسیم

   

بھینسہ : صفا بیت المال شاخ بھینسہ کے زیر اہتمام صفا ٹیلرنگ سنٹر پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں 18 تربیت یافتہ خواتین اور لڑکیوں میں ٹرینر فہیمہ بیگم کے ہاتھوں ٹیلرنگ اسناد کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس پروگرام میں حافظ منیر الدین مقامی صدر صفا نے خطاب کرتے ہوئے تربیت یافتہ خواتین اور لڑکیوں کو خدمت سے متعلق ذرین نصیحت آموز مشورے پیش کئے اوردوسرے مستحقین کے کام آنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ٹرینر فہیمہ بیگم اپنے تجربے کی بنا پر سینکڑوں خواتین اور لڑکیوں کو اس قیمتی ہنر سے مستفید کر رہی ہیں اور کہا کہ کئی سالوں سے خواتین و مرد حضرات کو خود کفیل بنانے کی غرض سے صفا بیت المال بھینسہ کے زیراہتمام صفا ٹیلرنگ سینٹر چلائے جا رہے ہیں جس سے سینکڑوں خواتین مرد حضرات مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر صفا کے سرگرم کارکن شیخ عرفان و دیگر موجود تھے۔
جگتیال میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں اوپن جم کا افتتاح
جگتیال : شہر جگتیال وارڈ نمبر 9 رامالیم کے قریب اوپین جم کا رکن اسمبلی جگتیال ایم سنجے کمارکے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایاگیا۔رکن اسمبلی نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر نے میونسپالٹیز کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں ۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد جگتیال شہر میں کروڑہا روپیوں سے مختلف ترقیاتی کام بشمول روڈ ڈیوائیڈرس سینٹر لایٹنگ منی ٹینک بینڈسڑکوں کی تعمیر اور کشادگی پارکس کا قیام 50 کروڑ کی لاگت سے مشن بھگیرتا سے گھر گھر پینے کے پانی کی سربراہی 300 کروڑ کی لاگت سے 4500 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر اور ہر وارڈ میں ہریتا ہارم سے شجر کاری میڈیکل کالج کی منظوری 8 کروڑ سے تعمیراتی کاموں کا آغاز کرنے کی بات کہی اس کے علاوہ کئی ایک ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔