بھینسہ ۔ کانگریس پارٹی کی پیدل یاترا کے تیسرے روز بھینسہ ایس ایس کاٹن فیکٹری سے کلّور تک کا سفر کانگریس صدر پی راما راؤ پٹیل کی قیادت میں ہزاروں کانگریس نے مکمل کیا واضح رہیکہ کانگریس پارٹی قومی پروگرام عمل در آمد کمیٹی چیرمین اے مہیشور ریڈی سابقہ رکن اسمبلی نرمل کی قیادت اور ضلع نرمل کانگریس صدر پی راما راؤ پٹیل کی نگرانی میں ہزاروں کانگریس قائدین نے 75 سالہ جشن آذادی کا امرت مہااتسو کے طور پر بھینسہ ڈیویژن کے باسر مستقر میں سرسوتی مندر میں پوجا کے بعد شدید بارش کے دوران نرمل ضلع میں 75 کیلو میٹر پیدل یاترا (ترنگا ریالی) کا آغاز کیا جو باسر مستقر سے نرمل سائی بابا مندر تک کے لیے ہر روز 15 کیلو میٹر کا پیدل سفر طے کیا جائیگا اسی کے تحت تیسرے روز بھینسہ ایس ایس کاٹن فیکٹری سے موضع کلّور تک کا پیدل سفر طے کرتے ہوئے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ہوئے زبردست سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا جس میں کانگریس قائدین جن میں بھینسہ بلدیہ سابقہ چیرمین بی گنگادھر ، فیروز خان شیران ، ایم اے لطیف ضلعی اقلیتی جنرل سکریٹری ، آنند رائے پٹیل ریاستی او بی سی قائد ، وی سرینواس بھینسہ ٹاؤن صدر ، راجیشور ، اعجاز الدین مدہول ، محمد فیروز مدہول ، امجد شیخ اور عوامی منتخبہ نمائندے ، منڈل صدور و دیگر نے حصہ لیا اس موقع پر پی راما راؤ پٹیل نے ملک کی آذادی کے بعد کانگریس پارٹی دور اقتدار میں کئے گئے تمام ترقیاتی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے گذشتہ آٹھ سالوں میں موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی عوام مخالفت پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔