بھینسہ : گذشتہ جمعہ کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل لیاب ٹیکنیشن کی جانب سے مسلم خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی معاملہ کے بعد ہاتھاپائی واقعہ پر پولیس کاروائی کے دوران عدالتی تحویل میں پیش کیے گئے چار مسلم نوجوانوں کو گذشتہ شام کے اوقات میں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا بھینسہ جونیر فرسٹ کلاس سیول کورٹ کے ایڈوکیٹ محمد منیر احمد نے بتایا کہ بھینسہ کے متوطن چار نوجوان جن میں شیخ سْہیل ، شیخ افروز ، ضمیر اور افروز جن پر عائد دفعات 332 ، 353 ، 323 ، 294b ، r/w341ipc اور 3 اینڈ 4 میڈیکل ایکٹ کو جونیر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کردی واضح رہیکہ مذکورہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر افراد خاندان بلخصوص خواتین مایوسی اور افسردہ حالت میں گذشتہ روز پولیس اسٹیشن سے عدالت روانہ ہوئے جس پر محمد جابر احمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ نے فیض اللہ خان فور لیڈر بلدیہ اور دیگر اراکین بلدیہ کو مذکورہ نوجوانوں کی ضمانت کے لیے قانونی امداد کے انتظامات کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مکمل کرنے کیلئے روانہ کیا جس پر فیض اللہ خان فلور لیڈر بلدیہ عدالت پہنچکر متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے حوصلہ دیا اور ضمانت کی منظوری تک احاطہ عدالت میں انتظار کیا۔