بھینسہ ۔ 12 ۔ لاسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممنوعہ اشیاء گٹکھا کے تاجر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھینسہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے گٹکھا کو ضبط کرلیا ۔ بھینسہ ٹاون سب انسپکٹر بالا کرشنا نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کے قلب میں واقع اے کے کرانہ اسٹور پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے 30 ہزار مالیتی ممنوعہ اشیاء گٹکھا کے بیاگس کو ضبط کرتے ہوئے مالک اے کے کرانہ اسٹور یوسف الدین کو حراست میں لیتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا گیا اور ممنوعہ اشیاء گٹکھے کے بیاگس ضبط کرلئے گئے ۔