بھینسہ ‘کچرے کے ڈھیرمیں تبدیل‘صفائی نظام کی صورتحال ابتر

   

Ferty9 Clinic

بلدیہ کے آوٹ سورسنگ ملازمین کی ایک ہفتہ سے ہڑتال‘ اسپیشل آفیسرس کی نگرانی کے باوجود شہریوںکو مشکلات

بھینسہ 28 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں میونسپل کونسل کی معیاد ختم ہوکر تقریبا گیارہ ماہ کا وقت گذر چکا ہے جس کے بعد حکومت نے اسپشل آفیسرس کی نگرانی میں بلدیہ کے انتظامات کو انجام دے رہے ہیں بھینسہ میں بھی 26 بلدی وارڈوں پر مشتمل میونسپل دفتر کے لیے حکومت تلنگانہ نے ضلع نرمل کے ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد آئی اے ایس کو بھینسہ بلدیہ کا اسپیشل آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ گذشتہ چند یوم قبل بھینسہ کے سب کلکٹر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس کو بھینسہ بلدیہ انچارج کمشنر مقرر کیا گیا ہے لیکن دونوں آئی اے ایس آفیسرس کی تعیناتی کے باوجود بھینسہ بلدیہ میں آوٹ سورسنگ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ملازمین گزشتہ ایک ہفتہ سے بلدیہ احاطہ میں ہڑتال پر بیٹھ کر احتجاج کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے کا حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں ہڑتالی آوٹ سورسنگ ملازمین نے بتایا کہ بھینسہ بلدیہ میں جملہ 110 آوٹ سورسنگ ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں جنکی ماہانہ تنخواہ بارہ ہزار روپیے ہے لیکن صرف دس ہزار پانچ سو 60 روپیے ہی موصول ہورہی ہے اور پی ایف کے نام پر ایک ہزار چار سو چالیس روپیے روکے جارہے ہیں جوکہ سال 2011 سے تاحال 2025 تک کا پی ایف کا پیسہ ادا نہیں کیا گیا ہے ہڑتالی آوٹ سورسنگ ملازمین نے حکومت تلنگانہ کو اس جانب سنجیدگی سے غور و فکر کرتے ہوئے زیرالتوا مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا واضح رہیکہ بھینسہ میونسپلٹی آوٹ سورسنگ ملازمین جن میں محکمہ سینیٹیشن (صاف صفائی) ، محکمہ برقی ، محکمہ پلمبنگ عملہ کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث شہر کی اہم سڑکوں ، چوراہوں محلوں اور مارکیٹ علاقہ میں کچرے کے انبار کا ڈھیر دکھائی دے رہا ہے کیونکہ صاف صفائی عملہ اور گاڑیاں کچرے کو صاف کرنے کے لیے نہیں آرہے ہیں جبکہ شہر کے قلبی مارکیٹ علاقہ میں گوشت مارکیٹ کے قریب موجود ڈرین میں گندگی اور کچرا جمع ہونے سے روزانہ شام کے اوقات میں نالی کا پانی سڑک پر جمع ہوکر بہہ رہا ہے جس پر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت تلنگانہ و حکومت کے نمائندوں کے علاوہ ضلع کلکٹر ابھیلاشہ ابھینو آئی اے ایس سے مطالبہ کیا کہ بھینسہ میں صاف صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے اقدامات کریں اور شہر بلخصوص عوام کو وبائی امراض کے محفوظ رکھیں عوام کا کہنا ہیکہ موسم سرما انتہائی شباب پر ہے جس کی وجہ سے عوام کی اکثریت زکام ، بخار ، کھانسی میں مبتلا ہے اور شہر میں کچرے و گندگی کی وجہ وبائی امراض میں مزید اضافہ ہونیکا اندیشہ ہے کیونکہ بھینسہ شہر کچرے کوڑے کے علاوہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہورہا ہے جس کی وجہ خنزیر جمع ہوکر مزید گندگی پھیلارہے ہیں جس سے انسانی زندگیوں کو بیماریوں کا خدشہ لاحق ہے عوام نے مزید کہا کہ بھینسہ شہر میں صاف صفائی کی ابتر صورتحال اور محکمہ بلدیہ کی مجرمانہ لاپرواہی ، نااہلی اور خاموشی سے شہریوں کو مشکلات سامنا ہے اور کہا کہ اس معاملہ کی یکسوئی میں ضلع نرمل کے ایڈیشنل کلکٹر فیضان احمد آئی اے ایس بھینسہ بلدیہ اسپیشل آفیسر اور بھینسہ سب کلکٹر اجمیرا سنکیت کمار آئی اے ایس بھینسہ بلدیہ انچارج کمشنر بھی مکمل طور ناکام نظر آرہے ہیں۔