بلدیہ اسپیشل آفیسرفیضان احمداوردیگراعلیٰ عہدیداروںکادورہ
بھینسہ 15/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے قدیم و تاریخی اور وسیع العریض عیدگاہ پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر صاف صفائی ، رنگ و روغن ، مورم اندازی اور وضو خانوں کی تیاری کے کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس کا معائنہ کرنے کے لیے ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر و بھینسہ بلدیہ اسپیشل آفیسر فیضان احمد نے محکمہ بلدیہ عہدیدار جن میں کمشنر راجیش کمار ، ڈی ای ، سنٹری انسپکٹر محمد انیس و دیگر کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر فیض اللہ خان عیدگاہ انتظامی کمیٹی صدر و سابقہ کونسلر ، محمد عبدالماجد سابقہ کونسلر کے علاوہ عیدگاہ انتظامی کمیٹی ممبران جن میں میر اعجاز علی عباسی ، رحمت خان سابقہ کونسلر اور شیخ قدیر صدر حبیب ملت ویلفیر سوسائٹی کے علاوہ محکمہ بلدیہ عہدیدار جن میں انیل ، انصار علی ، محمد تنویر ، فیروز خان ، عبدالعظیم اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر و بھینسہ بلدیہ اسپیشل آفیسر فیضان احمد نے میڈیا کو بتایا کہ عیدالفطر کے پیش نظر بھینسہ عیدگاہ پر تمام انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری مشنری متحرک ہے تاکہ خوشگوار اور پرسکون ماحول میں نماز عیدالفطر ادا کی جاسکے اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ عیدالفطر منائی جاسکے انھوں نے کہا کہ 25/مارچ تک بھینسہ عیدگاہ پر صاف صاف صفائی ، رنگ و روغن ، راستوں و سڑک کی مرمت اور پانی کے انتظامات کو مکمل کرتے ہوئے عیدگاہ انتظامی کمیٹی کے حوالے کیا جائیگا۔
سابق مارکٹ کمیٹی چیئرمین اسماعیل احمد ذوالفقار کی دعوت افطار
چنور۔15مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنو ر سید مجاہد علی چنو ر شہر کے مشہور و معروف شخصیت سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین اسماعیل احمد ذوالفقار صاحب کے مکان پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا دوست احباب نے شرکت کی چنو ر شہر کے حافظ و قاری نائب قاضی الحاج محمد عبدالبصیر نے عالم اسلام کے لیے خاص دعاؤں کا اہتمام کیا جناب اسماعیل احمد ذوالفقار صاحب نے تمام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مبارک سراپا خیر و برکت و رحمت کا مہینہ ہے عشرہ مغفرت جاری ہے جس کا تقاضہ ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ توبہ استغفار کریں۔