بھیونڈی میں اسدالدین اویسی کا خطاب منسوخ

   

تھانے۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک عوامی ریالی جس سے حیدرآباد کے مجلسی قائد اسدالدین اویسی بھی خطاب کرنے والے تھے، تاہم پولیس کی جانب سے درخواست کئے جانے کے بعد بھیونڈی میں منعقد ہونے والی اس ریالی کو منسوخ کردیا گیا۔ پولیس نے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر ریالی منسوخ یا ملتوی کردی جائے تو بہتر ہوگا۔ اویسی بھیونڈی کے دھوبی تالاؤ علاقہ میں واقع پرشورام توار سے اسٹیڈیم میں ریالی سے خطاب کرنے والے تھے جس کا اہتمام مجلس کی مقامی یونٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مجلس کے بھیونڈی سٹی یونٹ صدر محمد خالد مختار شیخ عرف گڈو ہیں۔