بہادر پورہ پولیس حدود میں نوجوان کے قتل کی واردات

   

حیدرآباد 30 مئی ( سیاست نیوز ) بہادر پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب 25 سالہ محمد نامی نوجوان کو میرعالم ٹینک کے قریب قتل کردیا گیا ۔ اس سلسلہ میں پولیس تین افراد صدیق ‘ ساجد اور اظہر پر شبہ ظاہر کر رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتول کالا پتھر پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بہادر پورہ وہاں پہونچ گئی اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا ۔ پولیس بہادر پورہ نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔