بہار اسمبلی میں قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم: پاسوان

   

نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر و لوک جن شکتی پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان نے بہار اسمبلی میں قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں این آر سی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور این پی آر کا کام 2010 کے طرز پر ہی ہونا چاہئے ۔ پاسوان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ اسمبلی میں اس قرار داد کی متفقہ منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بہار میں این آر سی پر عمل نہیں ہوگا اور این پی آر کا کام 2010 کے طرز پر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ این پی آر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور وزیر اعظم نے پہلے ہی کہا ہے کہ این آر سی کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔