گوپال گنج پٹنہ: بہار کے بدنام زمانہ کھجور بانی شراب کیس کے 9 مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ جمعہ کو گوپال گنج کے اے ڈی جے -2 نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 26 فروری کو اس معاملہ میں 13 افراد کو مجرم قرار دیا، ان میں سے 11 فی الحال جیل میں ہیں۔ مفرور دو مجرموں کی گرفتاری کے لئے تازہ وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 16 اگست 2016 کو 19 افراد کچی شراب پینے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔تھانہ سے صرف 2 کلومیٹر دور کھجوربانی میں بڑی مقدار میں دیسی شراب بنایا جا رہا تھا۔پولیس پر جانکاری کے باوجود کارروائی نہ کرنے کا الزام تھا۔ واقعے کے بعد تھانہ کے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔12 جون 2020 کو بہار کے ڈی جی پی نے 21 پولیس اہلکاروں بھی کو برطرف کردیا۔ اس سال 14 جنوری کو ہائی کورٹ نے 5 پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کے حکم کو منسوخ کردیا ،ان میں سے ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔