بہار میں اسکولی بچوں سے بھری کشتی غرق

   

20 بچوں کوکو بچا لیا گیا، 13 لاپتہ‘ تلاش جاری
مظفر پور: بہار کے مظفر پور میں جمعرات14 ستمبرکی صبح اسکولی بچوں سے بھری کشتی باگمتی ندی میں ڈوب گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے 20 بچوں کو بچا لیاہے، جن میں سے کچھ نے تیر کر اپنی جان بچائی۔ جبکہ تقریباً 13 بچے اب بھی لاپتہ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں33 بچے سوار تھے۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی واضح اعداد و شمار کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بینی آباد او پی علاقہ کے مدھور پٹی گھاٹ کے قریب پیش آیا۔ لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی غوطہ خور بھی بچوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کشتی پر کچھ خواتین بھی سوار تھیں، تاہم ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واقعہ کے حوالے سے ملاح نے بتایا کہ وہ کشتی پر لوگوں کو لا رہا تھا کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ملاح کے مطابق جہاز میں تقریباً 33 افراد سوار تھے۔ اس نے کہا کہ اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ کچھ لوگوں کے مطابق کشتی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے دوبی ہے۔اس واقعے کے حوالے سے ڈی ایس پی ایسٹ شہریار اختر کا کہنا تھا کہ ’’پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔