بہار میں بلڈوزر کی مہم کا یکم اپریل سے آغاز

   

پٹنہ، 31 مارچ (یو این آئی)ریاستی حکومت نے پورے بہار میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر اور منظم کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمۂ ریونیو و لینڈ ریفارمز کے پرنسپل سیکریٹری سی کے انل نے تمام ضلع مجسٹریٹس، ایڈیشنل کلکٹرز، لینڈ ریفارمز افسران، سب ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے یکم اپریل 2026 سے خصوصی مہم کے طور پر تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔ جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بہار پبلک لینڈ انکروچمنٹ ایکٹ 1956 کی دفعہ 6(1) کے تحت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے کئی مقدمات میں تجاوزات ہٹانے کے واضح احکامات دیے ہیں، جن پر عمل کرنا لازمی ہے ۔