بہار میں تعلیمی پسماندگی، نقل مکانی اور بے روزگاری کا مسئلہ عروج پر ہے،تیجسوی یادونے ’دل کی بات‘ میں عوام کے نام لکھاخط

   

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے لیڈرتیجسوی یادونے بہارمیں نتیش کمارکے زیرقیادت حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں این ڈی اے کی قیادت والی حکومت ایک فرقہ وارانہ اور تفرقہ انگیز ایجنڈا چلا رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے، امن و امان برقرار رکھنے اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام بھی لگایاہے۔ریاست کے باشندوں کو ’دل کی بات‘کے عنوان سے لکھے گئے خط میںتیجسوی یادونے لکھاہے کہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں – سی اے جی اور نیتی آیوگ کی حالیہ رپورٹوں نے بہار حکومت کو تقریباً تمام اشارے پرناکام ثابت کیا ہے۔ بہار حکومت عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ این ڈی اے حکومت ریاست میں صرف فرقہ وارانہ اور تفرقہ انگیز ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بہار میں نام نہاد ڈبل انجن والی حکومت کے تحت تعلیمی پسماندگی، نقل مکانی اور بے روزگاری کا مسئلہ اپنے عروج پر ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہاہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہے اور ہر شعبے میں بدعنوانی عروج پرہے۔