بہار میں سرعام قتل، حملہ آور کار لوٹ کر فرار

   

Ferty9 Clinic

گاڑی کو راستہ نہ دینے کا معمولی جھگڑا قتل کی وجہ!

ویشالی۔25؍ ڈسمبر ( ایجنسیز ) بہار کے ویشالی ضلع میں چہارشنبہ کی دیر رات گاڑی کو راستہ نہ دینے کے جھگڑے میں ایک نوجوان کو چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ اس واقعہ میں ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ حملہ آور نوجوان کی ڈسٹر کار لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت چندر شیکھر کمار (25) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی نوجوان 22 سالہ منیش کمار ہے۔ زخمی منیش کمار نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ حاجی پور میں اپنے دوست آکاش کمار کے گھر کھانا کھانے کے بعد وہ اپنی ڈسٹر کار میں گھر لوٹ رہے تھے۔ راستہ میں ان کی کار کالے رنگ کی فارچیونر سے ٹچ ہو گئی۔ پھر فورچیونر میں سوار لوگ گاڑی سے باہر نکلے اور ہم پر چاقوؤں سے حملہ کرنا شروع کردیا۔ حملہ آوروں نے ہماری کار کی کھڑکی توڑ دی اور چندر شیکھر کے پیٹ پر وار کیا۔
چندر شیکھر چاقو لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔
کسی طرح ہم نے اسے اٹھا کر اپنی جان بچائی۔ حملہ آور ڈسٹر کار لے کر فرار ہو گئے۔صدر پولیس اسٹیشن آفیسر حاجی پور رنویر کمار جھا نے کہا کہ پاسنگ نہ دیے جانے سے ناراض ہو کر فارچیونر کے ڈرائیور نے کار میں سوار دو لوگوں کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی چندر شیکھر کو بہتر علاج کیلئے پٹنہ پی ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ پولس معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔