پٹنہ : بہار اسکول ایگزامنیشن بورڈ ( دسویں جماعت ) کے امتحانات کے نتائج جاری ہوگئے ہیں جس میں 16لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔ جن میں اسلامیہ ہائی اسکول شیخ پورہ کے ایک مسلمان طالب علم محمد رومان اشرف نے بہار اسکول ایگزامنیشن بورڈ( بی ایس ای بی ) میں ریاست بھر میں ٹاپ کیا ہے ۔ انہوں نے 489 نمر حاصل کر کے بی ایس ای بی 10ویںٹاپر رہے ۔ ریاست کے وزیر تعلیم ڈاکٹر چندر شیکھر نے دوپہر 1:15 بجے نتیجہ کا اعلان کیا ۔ اس سال تقریباً 16 لاکھ بی ایس ای بی کلاس 10کے طلبہ کے نتائج جاری کئے گئے ہیں ۔ مجموعی طور پر 81.04 فیصد طلبہ پاس ہوئے ۔