بہار میں مذہب تبدیلی کے قانون کی ضرورت نہیں: وزیر اعلٰی نتیش کمار

   

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلٰی نتیش کمار نے کہا ہے کہ مذہب تبدیلی مخالف قانون لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے مطابق بہار کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایسے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے۔ دراصل صحافی نے ایک چینل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ سوال کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ بہار میں تمام مذاہب کے لوگ ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔ بہار میں اس حوالے سے کوئی خاص معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ جو قانون بنایا جائے۔