بہار میں ’ ٹکٹ سے محروم’ قائدین دوسروں کا کھیل بگاڑ سکتے ہیں

   

پٹنہ 4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں اس بار سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے والے رکن پارلیمنٹ کئی سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) اور مھاگٹھبدھن کے امیدواروں کا کھیل بگاڑ سکتے ہیں۔این ڈی اے اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) قیادت والے عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں نے اس بار ریاست کی 40 لوک سبھا میں سے نصف سے زیادہ سیٹوں پر اپنے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ مھاگٹھبدھن اور این ڈی اے کے اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کے تال میل کے تحت والمیکی نگر، گوپال گنج (محفوظ)، سیوان، گیا (محفوظ)، ویشالی، کشن گنج، سمستی پور، کاراکاٹ، سیتامڑھی اور اورنگ آباد جیسی کئی ایسی سیٹیں ہیں، جہاں گزشتہ انتخابات میں جیتے ممبران پارلیمنٹ کو اس بار ان کی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ ٹکٹ نہ ملنے والے یہ لیڈر فی الحال جہاں خاموش ہیں وہیں حامیوں کی نظر بھی ان پر ٹکی ہوئی ہے ۔