مظفر پور: پولیس وین بے قابو ہونے سے ہجوم میں گھس پڑی جس کے نتیجہ میں 8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل بتائے گئے ہیں۔یہ حادثہ مظفر پور کے اکھارا گھاٹ علاقہ میں پیش آیا۔زخمیوں کو ایس کے ایم سی ایچ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس وین کا بریک مکمل طور پر فیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وین بھیڑ میں گھس پڑی۔
عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ کچھ لوگو ں نے بتایا کہ پولیس اپنے گاڑیوں کا مینٹنس ٹھیک سے نہیں کرپارہی ہے۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری جمعیت علاقہ میں تعینات کردی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج کمار نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ افواہو ں پر توجہ نہ دیں۔