بہار کوڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ

   

نئی دہلی:کورونا کے دور میں بہار کے لوگوں کو وقت پر راحت پہنچانے کیلئے ریاست کو اس سال کے ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے چہارشنبہ کو یہاں بہار کو ڈیجیٹل ایوارڈ 2020 سے نوازا ۔ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد کی موجودگی میں بہار کے وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار،آفات انتظامیہ محکمے کے پرنسپل سکریٹری پرتیے امرت نے بہار حکومت کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کیا۔