پٹنہ : ضلع کے مفصل تھانہ کے مرادآباد کے قریب ایک نالے سے بھاری مقدار میں نوٹ برآمد ہونے کی اطلاع ملنے پر اچانک لوگ وہاں پہنچ گئے ۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں سے نوٹ لوٹنے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملہ کی جانچ شروع کردی ۔ لوگوں کی بڑی بھیڑ نوٹ لوٹنے کیلئے جمع ہوگئی ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ صبح سویرے جب لوگوں نے نوٹوں کے بنڈلوں کو پانی میں تیرتے دیکھا تو آس پاس موجود بھیڑ نے پانی میں اتر کر نوٹوں کے بنڈلوں کو لوٹنا شروع کردیا ۔ جلد ہی لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا ۔ اس معاملہ کو لیکر پورے علاقہ میں لوگ طرح طرح کے چرچے بھی کررہے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ مفصل کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کئی لوگوں کو نالے میں گھس کر 2000روپئے ، 500روپئے ، 100روپئے اور 10روپئے کے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
