بہار کے دیہی علاقوں میں ہوبینکنگ سہولیات : سشیل

   

پٹنہ ۔29 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے آج مرکزی حکومت سے ریاست کے دیہی علاقوںمیں بینکنگ سہولیات کی توسیع کا مطالبہ کیا۔ مودی نے مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن کو ایک اور خط لکھ کر بہار کے دیہی علاقوں میں بیکنگ سہولیات کی توسیع، سبھی گرام پنچایتوں کو بینک شاخوں سے جوڑنے، سبھی بینک شاخوں اور خاص کر گنا پیدا کرنے والے علاقوں میں اے ٹی ایم کی سہولیات دستیاب کرانے، بینکنگ کراسپانڈینٹ (سی بی) مراکز پر صارفین کو پاسبک پرنٹنگ کی سہولیات دینے، بی سی کی نگرانی کیلئے قومی سطح پر ایک ریگولیٹر ادارہ بنانے اور درج فہرست ذات۔ قبائل طبقوں کیلئے بینکوں کے ذریعہ چلائے جارہے سرکاری منصوبوں کے بلاک اور پنچایت سطح کی حصولیابیوں کے اعدادو شمار دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ قومی سطح پر فی لاکھ آبادی پر 12.52 کی جگہ بہار میں صرف 7.07 اور دیہی علاقوں میں صرف 4.01 بینک کی شاخیں ہیں۔