بہار کے مفرور ایم ایل اے کی دہلی میں خودسپردگی

   

بہار کے رکن اسمبلی اننت سنگھ نے گزشتہ روز دہلی کی ساکٹ کورٹ کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی۔ وہ اپنے خلاف قانون انسداد غیرقانونی سرگرمیاں کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کے بعد سے مفرور تھے۔ لدما (بہار) میں ان کے آبائی مکان سے اسلحہ و دھماکو مادے برآمد ہوئے تھے۔