بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار لوک سبھا انتخابات سے قبل حزب اختلاف کو متحد کرنے میں ہیں مصروف، دہلی میں اروند کیجریوال سے کی ملاقات

   

نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اسی ضمن میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اتوار کو راجدھانی میں دہلی کے وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کی۔ گزشتہ چند ہفتوں میں کیجریوال کے ساتھ نتیش کمار کی یہ دوسری ملاقات ہے۔اس ملاقات کے بعد دونوں لیڈران نے صحافیوں سے خطاب کیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست تھا لیکن اس کے باوجود مرکزی حکومت جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ عجیب ہے۔ سب کو متحد ہونا ہوگا۔ ہم ان کے ساتھ ہیں، زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو مل کر مہم چلانی ہوگی۔ ہم پوری طرح کیجریوال کے ساتھ ہیں۔نتیش کمار نے مزید کہا، ”ملک میں اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منتخب حکومت کو دیئے گئے اختیارات کیسے چھین سکتے ہیں؟ یہ آئین کے خلاف ہے۔ ہم اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔