بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ار ایس ایس لیڈران سے خفیہ ملاقات، اور بی جے پی بے بے خبر

,

   

اب تک پوری سیاسی زندگی میں ار ایس ایس سے دوری اختیار کرنے والے جے ڈی یو رہنما اور بہار کے وزیر اعلیٰ سے ار ایس ایس کے کچھ لیڈران نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی ہے، اس دوران ان سے کافی طویل بات چیت ہوئی۔ ار ایس ایس کے لیڈران رام لال اور مہیش اپا ان دنوں بہار کے دورے پر ہیں۔

اپ کو بتادیں کہ یہ ملاقات اتنی مخفی رہی کہ بہار سے لے کر دہلی تک کسی کو خبر تک نہیں ہوئی۔ بات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آر ایس ایس لیڈروں کی نتیش کمار سے ملاقات کی خبر نہ تو بی جے پی کے کسی بڑے لیڈر کو تھی اور نہ ہی جنتا دل یو کے سینئر لیڈروں کو۔ یہاں تک کہ ملاقات کے بعد بھی وزیر اعلیٰ رہائش گاہ اور آر ایس ایس کی طرف سے اس ملاقات کے بارے میں کوئی آفیشیل جانکاری بھی نہیں دی گئی اور نا تو کوئی پریس ریلیز جاری کیا ہے۔

آپ کو اطلاع ہو کہ اپنے سیاسی سفر کے زیادہ تر حصے میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں رہنے والے بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یو سربراہ نتیش کمار ہمیشہ سے آر ایس ایس کے نظریہ کے خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی آر ایس ایس لیڈروں کے ساتھ اس خفیہ ملاقات کو لے کر چو طرفہ سوال اٹھنے لگے ہیں۔ قابل غور ہے کہ کچھ مہینے پہلے آر ایس ایس سے جڑے اداروں کی جانکاری جمع کرنے کے بہار پولس کے ایک حکم سے جنتا دل یو-بی جے پی کے درمیان کشیدگی کے بعد نتیش کمار کو ڈیمیج کنٹرول کرنا پڑا تھا۔ اتنا ہی نہیں، طویل مدت سے گری راج سنگھ جیسے بی جے پی لیڈروں کے نتیش کمار کے خلاف بیان اتحاد پر کالے بادل منڈلاتے رہے ہیں۔ ایسے میں ان سب کے درمیان ہوئی اس میٹنگ کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔