بہار کے کٹیہار میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ: بہار کے کٹیہار ضلع میں ایک احتجاجی مظاہرے پرتشدد ہونے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ بارسوئی بلاک میں اس وقت پیش آیا جب مقامی دیہاتی علاقے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے مطالبے کے ساتھ بلاک آفس پر دھرنا دے رہے تھے۔علاقے کو گزشتہ چند ہفتوں سے بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور اس سے ان کی کاشتکاری اور آبپاشی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ دیہاتیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اگر وقت پر دھان کی بوائی نہ کی گئی تو انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس کے پیش نظر، کسانوں کی ایک بڑی تعداد برسوئی میں بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں جمع ہوکر علاقے میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہی ہے۔