کانگریس لیڈر راہل گاندھی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی مستقبل کے بارے میں بات نہیں کرتے اور اپنی ناکامیوں کے لیے ہمیشہ ماضی میں کسی اور کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ امریکہ کے دورے پر آئے راہل گاندھی جیویتس سینٹر میں بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اوڈیشہ ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے لیے 60 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی۔