ظہیرآباد ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد میں یوم عالمی خواتین منایا گیا ۔ اس خصوص میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جونئیر سیول جج منصوف کورٹ ظہیرآباد سری دیوی نے کہا کہ بہتر معاشرہ کی تشکیل کیلئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے ۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ دور حاضر میں خواتین زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی میدان کے منزل مقصود کے حصول کیلئے لگن و جستجو کے ساتھ ستاھ سخت محنت کی ضرورت پڑتی ہے ۔ خواتین کو چاہئے کہ وہ پرعزم ہوکر زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی شرکت درج کروائیں ۔ پرنسپل ڈاکٹر چندر مکرجی نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے ہر شعبہ حیات میں ترقی کریں اور اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔ نظامت کے فرائض بدر سلطانہ نے انجام دئے ۔ اس موقع پر وائس پرنسپال ڈاکٹر عائشہ بیگم ، شکنتلا ، ڈاکٹر سرینواس ، کرن مائی ، پریتی ، ڈاکٹر سریندر ، مظفر علی ، محمد تنویر ، بالاجی ، ناگراج ، شمیم سلطانہ ، مسرت سلطانہ اور دوسروں نے اپنی شرکت درج کرائیں ۔