* بہترین تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کے میڈل برائے بہترین تحقیقات 2019 کیلئے ملک بھر سے تقریباً 96 پولیس اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ان میں 9 کا تعلق کیرالا، 6 کا دہلی اور 8 کا مدھیہ پردیش پولیس سے ہے۔ تلنگانہ کے چندپولیس اہلکار بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ تحقیقات کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کے فروغ کے لئے 2018 ء میں مرکزی وزارت داخلہ نے یہ ایوارڈ متعارف کیا تھا۔