بہرائچ میں وکاس بھون میں دھماکہ

   

بہرائچ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں بہرائچ کے وکاس بھون میں آج اچانک ہوئے دھماکے کے بعد پورے احاطے میں افرا تفری مچ گئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ صفائی اہلکار کام کررہا تھا کہ اسی دوران دو مرتبہ بڑا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد وکاس بھون کی عمارت کے احاطے کو خالی کر دیا۔ چاروں طرف افرا تفری کا ماحول دیکھا گیا۔ پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے ۔ کہاجا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ستلی بم کی وجہ سے ہوا ہے ، اس کے اندر شیشے کے چھوٹے بڑے ٹکڑے تھے جس کی وجہ سے معاملہ کافی مشتبہ بتایا جا رہا ہے ۔