نئی دہلی۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) گیتا ایک بہری اور گونگی لڑکی ہے۔ اسے 2015ء میں پاکستان سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا۔ اس لڑکی نے آنجہانی سشما سوراج سابقہ وزیر خارجہ کو خراج پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سوراج، گیتا کو ’’دختر ہند‘‘ کہا کرتی تھیں۔ انہوں نے یقین دیا تھا کہ ’’گیتا کی پرورش حکومت کرے گی۔‘‘ پاکستانی رینجرز نے گیتا کو سمجھوتہ ایکسپریس میں پایا تھا۔ اس وقت اس کی عمر 7 تا 8 سال تھی۔
