ورنگل میں16اکٹوبر کو 10 لاکھ افراد کے جلسہ عام کے ذریعہ انتخابی مہم کا آغاز کیا جائیگا
حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر کے سی آر ورنگل سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ 10 لاکھ افراد کی شرکت کے ساتھ بڑا جلسہ منعقد کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں اور 90 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کرکے ریاست میں مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار حاصل کرنے کا دعویٰ پیش کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر نے جاریہ سال کے اواخر ہونے والے اسمبلی انتخابات پر ساری توجہ مرکوز کردی ہے۔ ایک طرف فلاحی اسکیمات کا اعلان کرکے سماج کے تمام طبقات کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن کو شکست دینے تمام سیاسی حربے استعمال کررہے ہیں۔16اکٹوبر کو ورنگل میں 10 لاکھ افراد کیش رکت کا جلسہ منعقد کرکے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ پارٹی قائدین کو جلسہ کی تیاریاں کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کے ٹی آر، ہریش راؤ اور کے کویتا کو اپنے حلقوں میں سیاسی مہم شروع کرنے احکام جاری کردیئے گئے اور تینوں حالیہ دنوں میں زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ کے سی آر نے کھمم کے قائدین کا پرگتی بھون میں اجلاس طلب کیا اور انہیں بتایا کہ ریاست میں آئندہ بھی بی آر ایس حکومت ہوگی اور بی آر ایس کے 90 ارکان اسمبلی کامیاب ہوں گے۔ ضلع کھمم کے 6 تا 7 اسمبلی حلقوں پر بی آر ایس کامیاب ہوگی۔ چیف منسٹر نے کھمم قائدین کو بتایا کہ گذشتہ انتخابات میں کھمم میں بی آر ایس کو صرف ایک حلقہ پر کامیابی ملی تھی اور ریاست بھر میں 83 اسمبلی حلقوں پر بی آر ایس کامیاب رہی تھی۔ آئندہ انتخابات میں بی آر ایس 90 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ کھمم صلع کے قائدین کو متحدہ طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عوام کے مسائل کو بڑی حد تک حل کیا گیا ہے۔ آر ٹی سی مزدوروں کے مسائل کو حل کیا گیا، کسانوں کے قرض معاف کئے گئے، قبائیلیوں میں بوڈو اراضیات تقسیم کی گئیں، آبپاشی پراجکٹس کے ذریعہ فصلوں کو بڑے پیمانے پر پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح عوامی مسائل کو حل کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کے دباؤ کو کم کیا گیا ہے۔ ن