سپریم کورٹ میں معاملہ زیر التواء ، تلنگانہ ہائی کورٹ کا موقف
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ بی آر ایس اور ایل آر ایس اسکیمات کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ تک مزید کوئی کارروائی نہ کرے۔ بلڈنگ ریگولیشن اسکیم اور لے آؤٹ ریگولیشن اسکیم سے متعلق حکومت کے احکامات پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ چونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے ، لہذا حکومت کو فیصلہ تک انتظار کرنا چاہئے ۔ عدالت نے تمام درخواستوں کی یکسوئی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ تک انتظار کی ہدایت دی ۔ مختلف ریاستوں کی جانب سے شروع کی گئی ریگولرائیزیشن اسکیمات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کئی ریاستوں کو ان مقدمات میں فریق بنایا ہے ۔ عدالت نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آیا قومی سطح پر اس طرح کی اسکیم متعارف کی جاسکتی ہے۔ آندھراپردیش ، تلنگانہ اور ٹاملناڈو کو سپریم کورٹ سے نوٹس حاصل ہوئی ہے۔