مرکزی حکومت پر تنقید، میدک میں پریلینری اجلاس سے رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا خطاب
میدک ۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ راشٹریہ سمیتی کا 2024 ء میں مرکز میں قائم ہونے والی نئی حکومت میں اہم کردار ہوگا ۔ صدر بی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے ۔ میدک کے گول بنگلہ کے وسیع گراؤنڈ میں کے سی آر کی ہدایت پر حلقہ اسمبلی میدک کی سطح کا منی پریلینری اجلاس سے خطاب کے دوران پدما دیویندرریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ بی آرے ایس تلنگانہ میں تیسری بار حکومت تشکیل دیتے ہوئے ہیٹ ٹرک بنائے گی۔ انہوں نے یہاں پارٹی کا جھنڈا بھی لہرایا ۔ انہوں نے مرکز کی پالیسیوں کو عوام دشمن پالیسیاں قرار دیا۔ قبل ازیں اجلاس ٹاؤن کے سائی بالا جی گارڈنس سے ایک بہت بڑی ریالی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو گول بنگلہ گراؤنڈ پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی ۔ ملاڑ ٹاؤن بی آر ایس میدک مسٹر ایم گنگا دھر کی قیادت میں نکالی گئی ریالی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک رہی ۔ اس طرح ملاڑ ٹاؤن بی آر ایس اقلیتی سیل مسٹر خواجہ سہیل محی الدین کی قیادت میں نوجوان اقلیتی قائدین بھی اکثریت کے ساتھ ریالی میں شرکت کئے ۔ اس پروگرام کو صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر ٹی چندر پال صدرنشین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی مسٹر بٹی جگپتی ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ ، کونسلر محمد سمیع الدین ، صدور بی آر ایس گنگادھر ، سہیل محی الدین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ان کو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی ، صدرنشین بلدیہ رامائم پیٹ مسٹر جتیندر گوڑ ، نائب صدرنشین بلدیہ رامام پیٹ ، پی وجئے لکشمی ، صدرنشین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی رامائم پیٹ مسٹر ایس یادگیری ، رکن معاون بلدیہ میدک سید عمر محی الدین ، غوثث قریشی ، بلدی کونسلرس آر کے سرینواس ، وسنت راج ، جئے راج ، بی للیتا ، مدھو سدن راؤ ، مارکٹ کرشنا ، کرشنا ریڈی ، کولین میمن ، زبیر مہتاب ، محمد عامر ، محمد فاروق ، پریسیڈینٹ اسٹوڈنٹس ونگ مسٹر محمد نعمان فاروق، عبدالجاوید ، سید صادق عبدالملک محمد فاضل ، صابر حسینی، راگی اشوک ، راگی ونجا، انجا گوڑ ، تلنگانہ ریڈی کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔