بی آر ایس رکن اسمبلی کے سنجے کو عہدہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ

   

کانگریس قائد جے کرشنا راؤ کی جانب سے اسپیکر اسمبلی کو فیاکس روانہ ، چیف منسٹر پر ریمارک کیخلاف ردعمل
کورٹلہ۔ 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی پر ناشائستہ ریمارکس کرنے والے رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجے کو فوری رکن اسمبلی کورٹلہ کے عہدہ سے برطرف کرنے کی ریاستی کانگریس قائد جواڈی کرشنا راؤ نے اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد کمار کو فیاکس کے ذریعہ اپیل کی۔ مستقر کورٹلہ میں واقع جواڈی بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کورٹلہ سنجے نے سوشیل میڈیا میں ریاستی چیف منسٹر کے تعلق سے جو ناشائستہ بات چیت کی ویڈیو پوسٹ کی، بہت ہی دکھ کی بات ہے۔ بی آر ایس رکن اسمبلی نے تلنگانہ کی تہذیب کے خلاف ناشاستہ ریمارکس کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کا سر جھکا دیا ہے اور کانگریس حکومت پر فون ٹیپنگ کا الزام بے بنیاد ہے۔ جبکہ سابق بی آر ایس اور حکومت میں اپوزیشن قائدین کے علاوہ حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں، فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کے فون کالس کو بھی ٹیاپ کرنے کا کیس باہر آچکا ہے۔ انہوں نے کے سنجے سے کے تعلق سے کہا کہ ہر ماہ کم از کم پانچ دنوں تک حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں نہ رہتے ہوئے حیدرآباد میں اپنا وقت گذارنے والے کو یہ حق نہیں ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے تعلق سے ریمارکس کریں۔ ہندوستان کے دستور کی سنجے کو کچھ بھی جانکاری نہیں ہے۔ رکن اسمبلی کے طور پر ان کے کیا فرائض ہیں۔ آج بھی انہیں معلوم نہیں۔ کورٹلہ رکن اسمبلی جب بھی منہ کھولتے ہیں، جھوٹے اور ناشائستہ ریمارکس ہی کرتے ہیں۔ جواڑی کرشنا راؤ نے کلواکنٹلہ سنجے کو فوری رکن اسمبلی کے عہدہ سے برطرف کرتے ہوئے مقدمہ چلانے کی اپیل کی۔ اس اجلاس میں صدر کانگریس کورٹلہ ٹاؤن ترملا گنگادھر صدر کانگریس کورٹلہ منڈل، کنتم راجم صدر بلاک کانگریس، پیر منڈلہ ستیہ نارائنا، صدر یواجنا کانگریس، اے مہی پال ریڈی، نائب صدر کانگریس کورٹلہ ٹاؤن ایم اے نعیم، صدر یوتھ کانگریس رضوان پاشاہ، انچارج وارڈ نمبر 17 کانگریس اے آر اکبر، کانگریس پارٹی قائدین نجو، چٹیالہ لکشمی نارائنا، مارکٹ کمیٹی ڈائریکٹر واسید کانگریس پارٹی کے مختلف قائدین و کارکنوں نے شرکت کی۔