کاماریڈی :23؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر اُردو اکیڈیمی و ضلع بی آرایس صدر مسٹر خواجہ مجیب الدین گذشتہ کئی دنوں سے کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے اسمبلی حلقہ کے تمام مسلمانوں سے ملنے کی کوشش کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں ۔۔آج خواجہ مجیب الدین نے کاماریڈی اسمبلی حلقہ کے بھکنور کے جامع مسجد میں مسلمانوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا اور ان کے مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر بات چیت کی ۔ تلنگانہ میں امن و امان قائم ہے شہر حیدرآباد کرفیو اور فسادات سے پاک ہے ۔ خوشحالی ، امن اور ترقی کیلئے عوام بی آرایس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔
