صدر منڈل پریشد کے حملہ میں رکن ضلع پریشد رام ریڈی زخمی
کاماریڈی :4 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کاماریڈی سے مقابلہ کے اعلان کے بعد پارٹی میں اختلافات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ حال ہی میں سینئر قائد ترمل رائو پر حملہ کئے جانے پر پارٹی کے چندر شیکھر کو پارٹی سے معطل کیا گیا تھا۔ ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما رائو کے کاماریڈی دورہ کے موقع پر سخت انتباہ دیتے ہوئے پارٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا لیکن اس کے باوجود بھی پارٹی میں اختلافات میں کوئی کمی واقع نہیں ہورہی ہے آج کاماریڈی میں ماچہ ریڈی کے قائدین کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ضلع پریشد کے رکن رام ریڈی پر منڈل پرجا پریشد کے صدر نرسنگ رائو نے حملہ کردیا۔ بوتھ سطح پر انچارجس کے نامزدگی کے مسئلہ پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار کے بعد نرسنگ رائو نے رام ریڈی پر حملہ کردیا اور رام ریڈی معمولی طور پر زخمی ہوگئے اس واقعہ کے بعد کارکن حیران ہوگئے اور رام ریڈی پر حملہ کرنے والے نرسنگ رائو کے سی آر کے سماجی طبقہ سے تعلق ہے۔