بی آر ایس کونسلرز کی ایم ایل سی کویتا سے ملاقات

   

جگتیال ۔ 13 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال بی آر ایس کونسلرس نے آج یم ایل اے ایم سنجے کمار اور ایم یل سی ایل رمنا کے ہمرہ حیدرآباد پہنچ کر ایم ایل سی کے کویتا سے ملاقات کی اور کویتا کی تجویز پر بلدیہ وائس چیئرمین پر پیش کردہ عدم اعتماد سے کونسلرز نے دستبرداری سے اتفاق کرلیا ۔ بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا اور بی آر یس پارٹی جگتیال کونسلروں کے درمیان اہم بات چیت میں کویتا نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے سب کو موقع دیا ہے اور مستقبل میں بھی یکساں مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور عوام کا آشیرواد حاصل کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی آر ایس پارٹی نظم و ضبط کی پارٹی ہے۔حکمران جماعت کی عوام دشمن سرگرمیوں کے خلاف سخت جدوجہد کرنے کے اس لمحے میں سب کو متحد ہوکر سفر کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا تجویز ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر دوبارہ غور کیا جائے۔ایم ایل سی کویتا کی ہدایات کے مطابق کونسلروں نے موقع پر ہی تحریک عدم اعتماد سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ کونسلرز نے اعلان کیا کہ وہ چہارشنبہ کو عدم اعتماد کے ووٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔