بی آر ایس کے ایم ایل سیڈی شراون نے حلف لیا

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے نو منتخب ایم ایل سی ڈی شراون نے آج ایم ایل سی رکنیت کا حلف لیا ۔ صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے انہیں حلف دلایا ۔ اس موقع پر بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر ، سابق وزراء ہریش راؤ ، سرینواس یادو کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ حلف لینے کے بعد ڈی شراون نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کونسل کا رکن بنانے پر بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک عوامی مسائل پر ایوان کے باہر آواز اٹھایا کرتے تھے اب وہ ایوان میں عوامی مسائل کو موضوع بحث بناتے ہوئے انہیں حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ شراون نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ریاست میں عوامی مسائل پر اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کررہی ہے اور کرتے رہے گی ۔ حکومت کی غلط پالیسیوں ، عوام دشمن پالیسیوں ، وعدوں کی عدم عمل آوری کے خلاف عوام میں چلائی جانے والی شعور بیداری مہم میں مزید شدت پیدا کرے گی ۔ بی آر ایس کے قائدین عوام کے درمیان رہتے ہوئے حکومت کی ناکامیوں کا پردہ فاش کرتے رہیں گے ۔۔ 2