بی آر ایس کے یوم تاسیس جلسہ میں پہلگام حملے پر دو منٹ کی خاموشی

   

حیدرآباد 27 اپریل ( سیاست نیوز) بھارت راشٹرسمیتی کے 25ویں یوم تاسیس کے موقع پر صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ نے جلسہ گاہ پہنچتے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع میں بی آر ایس پارٹی پہلگام حملہ کا شکار افراد کو فراموش نہیں کرسکتی ۔ اسی لئے کشمیر میں پیش آئے واقعہ پر دو منٹ کی خاموشی منائی جائیگی ۔ کے سی آر نے جلسہ سے قبل 2منٹ کی خاموشی کا اعلان کرکے جلسہ گاہ میں شریک لاکھوں عوام کو اپنی جگہ خاموشی کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملہ کا شکار ہونے والوں سے اظہار تعزیت کیاگیا۔3