ظہیرآباد۔ 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گلشن نگر کالونی بی آریس امیدوار وارڈ نمبر 10 سید محی الدین نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے رائے دہندگان سے ملاقات کرکے بی آریس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ ریاستی حکومت چیف منسٹر ریونت ریڈی ریاست تلنگانہ کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر یکسر ناکام ہوچکے ہے انتخابی مہم۔میں مسلمانوں سے کئی وعدوں کو کیا گیا ایک بھی وعدہ کو پورا نہیں کیا گیا ۔ریاست عوام کی خوشحالی ترقی سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مرہون منت ہے ۔