جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس نے ایک بار پھر ملک دشمن عناصر کی ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے آج پنجاب کے ضلع ترن تارن میں ایک پاکستانی دراندازکو ہلاک کردیا۔ بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے افسر نے جمعہ کو بتایا کہ صبح کے وقت، بارڈر سیکورٹی فورس کے الرٹ جوانوں نے ضلع ترن تارن کے تحت سرحدی گاؤں تھیکلان کے قریب واقع علاقے میں سرحدی باڑ کے سامنے ایک پاکستانی درانداز کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔ خطرہ محسوس کرتے ہوئے جوانوں نے اس پر گولی چلائی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
23 طلباء کھانا کھانے کے بعد بیمار
نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے ایک اسکول میں جمعہ کوکھانا کھانے کے بعد 23 طلباء کی طبیعت خراب ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہیں جلد ہی دواخانہ منتقل کردیاگیا اور وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ نگم پرتیبھا ودیالیہ، اندرپوری (مغربی دہلی) میں کچھ بچوں کے قے کرنے کے حوالے سے پولیس کنٹرول روم کو فون آیا۔
جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ موقع پر پہنچ کر پتہ چلاکہ بچے جن کی طبیعت خراب ہوئی تھی، انہیں فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا۔اب تک دستیاب معلومات کے مطابق، 23 بچوں کو دواخانہ بھیجا گیا ہے۔ دواخانوں سے باقاعدہ تفصیلات لیے جا رہے ہیں اور تازہ ترین تفصیلات کے مطابق، وہ سب ٹھیک محسوس کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (مغربی) وچیترا ویر نے کہا۔ابتدائی جائزے کے مطابق، کچھ خاص کلاس رومز میں اچانک بدبو آ ئی، جس سے بچے بیمار ہونے لگے۔ بظاہر بچوں نے کچھ منٹ پہلے ہی کھانا کھایا تھا۔ بدبوکم ہو ئی ہے، پھر بھی احتیاط کے طور پر تمام کلاس رومز خالی کر دیے گئے ہیں۔ ڈی سی پی نے کہا صورت حال پر باقاعدہ نظر رکھی جا رہی ہے۔بوکے ماخذ کو جاننے کی کوشش میں بنیاد کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔ ہمارے پاس زمینی حقائق ہے اور ہم مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔