حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں واقع بھارت سنچار نگم لمٹیڈ (بی ایس این ایل) تلنگانہ سرکل کی جانب سے مخلوعہ ڈپلوما اپرینٹس پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ کل 22 اپرینٹس پر بھرتی ہوگی ۔ الیکٹرک اینڈ کمیونکیشن انجنیئرنگ ، نرسنگ ، ٹکنالوجی ڈپلوما کامیاب امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ تربیت ایک سالہ مدت کی رہے گی ۔ امیدوار کی عمر اپرینٹس شرائط کے مطابق ہونی چاہئے ۔ آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 نومبر ہے جبکہ بی ایس این ایل پورٹل کے ذریعہ 2 ڈسمبر تک داخل کی جاسکتی ہے ۔ ع
www.telangana.bsnl.co.in