بی ایس این ایل ملازمین پر برسے ٹیلی کام منسٹر، لیک آڈیو ٹیپ میں کہا – کام کریں یا گھر بیٹھیں

   

نئی دہلی: ٹیلی کام کے وزیر اشونی ویشنو نے بی ایس این ایل کے 62 ہزار ملازمین کو کام کرنے یا گھر جانے کی سخت وارننگ دی ہے۔ بیمار بی ایس این ایل کے لیے حکومت نے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کروڑ روپے کا پیکیج دیا ہے۔ اس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ ویشنو کا ایک آڈیو لیک ہوا ہے جس میں وہ اس سرکاری کمپنی کے ملازمین سے اگلے دو سال تک محنت کرنے کو کہہ رہے ہیں۔اشونی وشنو نے ملازمین سے کہا کہ وہ یا تو کام کریں یا وی آر ایس لیں، ورنہ جو لوگ کام نہیں کریں گے ان کو زبردستی وی آر ایس دیا جائے گا، جیسا کہ ریلوے میں کیا گیا تھا۔